بھٹکل:11؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بی جے پی ، انگریزوں سے بھی زیادہ خطرناک پارٹی ہے، ملک کو بی جے پی سے نجات دلانا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔
وہ یہاں تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت کےائیپا سوامی ہال میں اتوار کی شام منعقدہ مہاتما گاندھی گرام سوراج پروگرام میں شرکت کرتےہوئے اپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔ کانگریس کے دورمیں جن اداروں کا قیام کیاگیا تھا ریلوے، ٹیلیفون ایسے کئی سارے اہم اداروں کو بی جےپی نے بیچ دیا ہے۔ جھوٹ کو پھیلا کر عوام کو ہراساں کرتےہوئے بی جے پی سیاست کر رہی ہے۔ ہندوتواکےنام پر اقتدار پانے والی بی جےپی نے مندروں کو توڑا ہے ، لوٹ مار کرنا ہی ان کے اقتدار کا اہم کام ہوگیا ہے۔ لوک سبھا ہوں یا ودھان سبھا ، انہیں کتنا بھی سمجھائیں بولیں ، عزت ہی نہیں ہے۔ اب ہر گرام پنچایت کی سطح پر جدوجہد جاری رہنے کی بات کہی ۔
بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بی جے پی کے دورحکومت میں حد سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔ وزیر اعظم مودی کو زندگی کی مشکلات کا شعور نہیں ہے، بی جےپی کے اقتدار میں عورت محفوظ نہیں ہیں، عوام مشکلات ومصائب میں ہیں، اب نوجوانوں کے لئے وقت آ گیا ہے کہ بی جے پی کے خلاف بغاوت کرے۔
کانگریس پسماندہ طبقات کے صدر وشنو دیواڑیگا نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ جب ملک کو آزادی ملی تھی اس کے وقت حالات اور آج کے حالات کا موازنہ کریں ، اس پر غور کریں،آزادی سے قبل ملک جن حالات سے دوچار تھا بی جےپی کے7سالہ دور اقتدار میں ملک دوبارہ وہیں پہنچ گیا ہے، عوام زندگی گزارے کے لئے کئی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں، پسماندہ طبقات کے حقوق کو چھینا جارہاہے، اگر آج ہم بیدار نہیں ہوئے تو مستقبل میں ہمیں اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
بھٹکل مہیلا کانگریس کی صدر نینا نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ بیلکے ضلع پنچایت کانگریس نگراں کار منجوناتھ نائک، یوتھ کانگریس صدر دیانند نائک، کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر دیوی داس آچاری ، پنچایت ممبر اچھوئیت نائک، سوشیلا نائک، میری ، وجئے بجوروغیرہ موجود تھے۔ پنچایت ممبر نارائن نائک نے استقبال کرتےہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے، رمیش گونڈا نے شکریہ اداکیا۔